حیدرآباد۔11جولائی(اعتماد نیوز ) 18,19جولائی کو آندھرا پردیش کے ارکان
اسمبلی کا ٹرننگ کیمپ منعقد ہوگا۔ اس کیمپ میں آندھرا پردیش کے ارکان
اسمبلی کو عوامی مسائل سے واقفیت اور انکے حل سے متعلق
ٹرننگ دی جائیگی۔
چنانچہ آج آندھرا پردیش کے اسمبلی اسپیکر کڈیلا شوا پرساد نے اس سے متعلق
اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کیمپ میں مرکزی وزرا وینکیا نائیڈو ‘ نجمہ
ہبت اللہ ‘ ارون جیٹلی اور دیگر شرکت کرینگے۔